جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 628 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 628

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 628 بڑے بھائی Muhammd A۔S Sowe نے مجھے حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی وفات کی خبر دی۔مورخہ 16 اپریل 2003ء بروز سوموار کی شب ایک واضح خواب میں میں نے ایک شخص کی تصویر دیکھی۔سفید پگڑی کے ساتھ بالکل ویسی ہی جیسی کہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ پہنا کرتے تھے اور تصویر کے نیچے لکھا ہوا تھا " حضرت مرزا مسرور عزیز احمد " مجھے بتایا گیا کہ حضرت مرزا مسرور عزیز احمد نئے خلیفہ ہیں۔کچھ دنوں بعد میں مشن ہاؤس بارہ Barra) گیااور اپنی خواب امریا مشنری استاذ عیسی جوزف کو سنائی اور اسی روز مشن ہاؤس بارہ میں MTA کے ایک پروگرام میں جود و بارہ نشر ہورہا تھا میں نے سکرین پر ہو بہو ایسے شخص کو دیکھا جسے میں نے خواب میں دیکھا تھا اور وہ ہمارے نئے منتخب ،خلیفہ، خلیفہ اسیح الخامس حضرت مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ تعالیٰ تھے۔تاریخ تحریر 10 اپریل 2006ء)۔۔۔۔۔۔۔۔-i دیکھا کہ ۱۳۸۔مکرمہ قمر شہناز صاحبہ۔جرمنی حضرت خلیقه امسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات سے دو دن پہلے رات کو خواب میں لمبی گردن والا سفید پرندہ زمین پر فوت پڑا ہے اور ہر طرف لوگ افسوس کے لئے بیٹھے ہوئے ہیں۔ایسے لگتا تھا کہ جیسے ساری دنیا افسردہ ہے۔ii۔اس خواب کے تقریباً چار پانچ دن کے بعد قبل از انتخاب خلافت خامسہ دوسری خواب