جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 561 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 561

561 خلافت خامسه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے : خواہیں Mubarak, the Khalifa Masroor۔" I got up and said Hazur is still alive and is mentioning someone as Khalifatul Masih, Khalifa Mubarak, Khalifa Masroor۔i۔(ترجمه) ایک رات تقریباً جون ، جولائی 2002ء کے دنوں میں کسی دن میں نے حضرت خلیفہ مسیح الرابع ( رحمہ اللہ کو خواب میں دعا کرتے ہوئے پایا جب کہ خانہ کعبہ بالکل میرے سامنے تھا۔دعا کرتے ہوئے کعبہ مجھ سے دور ہونا شروع ہو گیا ہے۔یہاں تک کہ آہستہ آہستہ غائب ہو گیا۔اور اسی لمحے ایک اور کعبہ اس کے پیچھے آیا اور بالکل اسی جگہ کھڑا ہو گیا جہاں پہلا کعبہ میرے سامنے کھڑا تھا۔اس دوران میں نے دعا جاری رکھی اور پھر ختم کی۔ii۔مورخہ 22, 23 دسمبر 2002 ء کی درمیانی شب ایک مختصر خواب میں میں نے حضرت خلیفۃ امسیح الرابع ( رحمہ اللہ) کو دیکھا جبکہ وہ حیات تھے۔میں نے حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کا نام بطور خلیفہ سنا۔مورخہ 22 مارچ 2003 ء علی الصبح میں اپنے آپ کولندن میں بیت الفضل کے iii۔قریب پاتا ہوں اور بعد از نماز مغرب ایک سفید خیمہ کی طرف تیزی سے بڑھتا ہوں جو کہ بیت الفضل کے احاطہ میں ہے۔اور میں اسے باہر سے دیکھ سکتا ہوں۔بہت ساری بزرگ شخصیات وہاں بیٹھی ہوئی ہیں اور ان میں سے ہر کوئی کسی خاص معاملے کے بارہ میں اپنی اپنی رائے پیش کر رہا ہے۔وہ معاملہ ابھی بھی میری یادداشت میں ہے۔لیکن خلیفہ خاموش رہتے ہیں۔اور میں انہیں دیکھ نہیں پاتا لیکن جیسے ہی میں خیمے کے دروازے کے پاس پہنچتا ہوں جلدی جلدی اندر داخل ہونے کے لئے تا کہ میں بھی اپنی رپورٹ پیش کرسکوں۔اس وقت میری نظر پیارے آقا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے مقدس چہرے پر پڑتی ہے جو کہ مشرق کی