جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 51
خلافت اولی : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 51 نے بھی خدا کی نافرمانی نہیں کی ہوگی۔وہی اس موعود کا وزیر خاص اور بہترین امین ہوگا۔یہ پیشگوئی حضرت خلیفتہ المسیح الاول مولوی نور الدین صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) کی ذات میں جس کمال صفائی سے پوری ہوئی وہ محتاج بیان نہیں۔آپ حافظ قرآن بھی تھے اور اپنے آقا و مطاع حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور ان کی لائی ہوئی تعلیم کے محافظ بھی۔چوتھی شہادت امام مہدی کے بعد ایک عربی النسل ہوگا پانچویں صدی ہجری کے مسلّمہ امام حضرت امام یحی بن عقب امام مہدی کے بعد ایک عربی النسل انسان کے ظہور کی پیش گوئی کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔اذا ماجاء هـــم الـعـربـي حـقــا على عمل سیملک لا محال ويـــفتــحــونهـــــا مـــن غيـــــر شک وكم داع يــــنـــــــادی بـــــــابتـــــــال ومحمود سيظهر بعد هذا ويملك الشـــــــام بـــــلا قـــــــال یعنی حضرت امام مہدی کے بعد ایک عظیم الشان عربی النسل آئے گا جو خلیفہ برحق ہوگا ( یہ حق بات ہے کہ وہ عربی نسل ہوگا ) اور نیک عمل وسیرت اور بلند مرتبت کے باعث وہ روحانی بادشاہت کا ضرور وارث ہوگا اور اس کے زمانہ میں بلا شک ممالک فتح ہوں گے۔بے شمار دعائیں کرنے والے اسلام کی فتح ( قدرت ثانیہ کے ظہور ) کے لئے دعائیں کریں گے اور اس کے بعد محمود ظاہر ہوگا اور بغیر جنگ کے ملک شام کا مالک ہوگا۔شمس المعارف الکبری از امام شیخ احمد بن علی مصری صفحہ 339-340)