جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 520 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 520

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 520 -i ۳۱۔مکرم ڈاکٹر ملک مجیب الرحمان صاحب ابن حضرت ملک سیف الرحمن صاحب ( مرحوم) نارشان صاحب ( مرحوم) امریکہ 1999ء میں جب حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحم اللہ ) کی پہلی دفعہ طبیعت کی خرابی کی خبر ملی تو سخت گھبراہٹ پیدا ہوئی کہ اب کیا ہوگا۔اور دل دعا کی طرف مائل ہوا۔تب میں نے خواب میں دیکھا کہ محترم عطاء المجیب راشد صاحب سے ملا ہوں اور ان سے باتیں کر رہا ہوں۔اس خواب سے دل میں تسلی پیدا ہوئی کہ جب بھی وقت ہوگا۔اللہ تعالیٰ جماعت کے لئے ایک خلیفہ راشد کو بھیج دے گا۔جو کہ دعاؤں کے نتیجے میں مجیب خدا کی عطا ہوگا۔ii۔اُسی زمانے میں میرے ایک بہنوئی نے خواب دیکھا کہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کہیں جارہے ہیں اور ان کے پیچھے حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب اکیلے !!!~ چل رہے ہیں۔iii۔اور ابھی حضرت خلیفہ امسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات سے اگلے روز میری بڑی ہمشیرہ مسز امتہ اللطیف اہلیہ مکرم ڈاکٹر کریم اللہ زیروی صاحب نے خواب میں دیکھا جس میں واضح طور پر بتایا گیا کہ نئے خلیفہ کا نام مرزا مسرور احمد ہوگا۔22 اپریل 2003ء کی رات کو ہم بیت فضل لندن کے سامنے سڑک کے پارکھڑے قدرت ثانیہ کے ظہور کے انتظار میں تھے۔آخر 1:35 پر محترم عطاء المجیب راشد صاحب کی زبان سے ہی جب یہ اعلان ہوا کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو خلیفہ مسیح الخامس منتخب کیا گیا ہے تو دل خوشی ومسرت سے بھر گیا۔اور اللہ تعالیٰ کی حمد زبان پر جاری ہوگئی۔تاریخ تحریر 26 اپریل 2003ء)