جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 511 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 511

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے 511 قبائل لڑکوں میں کو ئٹہ پہنچے ہیں اور ان کے ساتھ ان کا سامان بھی ہے۔بعد ازاں خاکسار کے چچا مکرم احسان الحق صاحب صدر جماعت ٹھٹھہ نے خاکسار کو بتایا کہ باجی یعنی خاکسار کے دادا) نے حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کو پانچ لفافوں کے اندر بند کر کے پانچویں خلیفہ کا نام بھجوایا تھا۔یہ نام انہوں نے کسی اور کو نہیں بتایا۔☆۔۔۔۔۔۔۔( تاریخ تحریر 25 اپریل 2003ء) -i ۲۴ مکرم مبارک احمد ضیاء صاحب۔عملہ حفاظت خاص۔ربوہ 30 نومبر 1998 ء کی رات خاکسار بیت الفضل لندن میں ہی نوافل ادا کرنے کے بعد سوگیا۔کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) فجر کی نماز کے لئے تشریف لائے ہیں۔پھر حسب دستور سیر پر بھی گئے ہیں۔حضور نے گرم کوٹ پہنا ہوا ہے اور بہت ہی آہستہ آہستہ چل رہے ہیں۔جیسے بہت زیادہ بیماری کی وجہ سے کمزوری ہے۔پھر حضور ایک کرسی پر تشریف فرما ہیں اور لگتا ہے کہ حضور چل پھر نہیں سکتے۔پھر حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کے گھر کے صحن میں کرسی پر بیٹھتے ہیں اور خاکسار کو فرماتے ہیں کہ کاغذ لاؤ۔خاکسار دو کاغذ جن پر کچھ لکھا ہوتا ہے۔بڑے ہی ادب سے پیش کرتا ہے۔پھر خاکسار حضور کے پہلے بائیں رخسار پر اور پھر دائیں طرف گردن پر بوسہ لیتا ہے۔اتنے میں مکرم و محترم قاسم شاہ صاحب بھی آتے ہیں اور حضور کی کوئی وصیت ہے اس کو پڑھ کر سناتے ہیں۔حضور اس پر کچھ لکھتے بھی ہیں۔پھر خاکسار بھی پڑھتا ہے۔لیکن سمجھ نہیں آتی کہ وصیت کیا ہے اور ہم کیا پڑھتے ہیں۔پھر خاکسار