جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 491 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 491

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 491 غیر معروف ہے اور پھر حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کی طرف اشارہ بھی کر گئے۔حضرت خلیفہ المسح الرابع کے وصال پر۔۔۔۔۔۔۔انتخاب سے پہلے جو رات لندن میں گزاری وہ سخت کرب اور اضطراب میں گزاری۔جب کروٹ بدلتا آنے والے خلیفہ المسیح کی شبیہ سامنے آتی۔اس وقت مجھے صوفی بشارت الرحمن صاحب ( جو اس سے کافی پہلے فوت ہو چکے تھے ) والی خواب بھی یاد آئی اور ایک اپنی خواب بھی اور میرا دل اس یقین سے پر ہو گیا کہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر میں حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ہی ہونے والے خلیفہ اسیح ہیں۔تاریخ تحریر 29 /جنوری 2005ء)۔۔۔۔۔۔۔۔۔مکرم منصور احمد لقمان صاحب کار کن دفتر وصیت صدر انجمن احمد یه ربوه یہ ان دنوں کی بات ہے جب خاکسار چک نمبر 96 گ۔ب صریح تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں مقیم تھا اور طالب علمی کا زمانہ تھا۔M۔T۔A کا کوئی وجود نہیں تھا۔خواب میں خاکسار نے دیکھا نماز فجر سے پہلے کا وقت ہے، لوگوں کا جم غفیر ہے۔کہ T۔V پر مکرم عطاء المجیب راشد صاحب امام بیت الفضل لنڈن ظاہر ہوتے ہیں وہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کا خلیفہ امیج منتخب ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی T۔V پر حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کی تصویر دکھائی جاتی ہے۔جس کے بعد خاکسار کی آنکھ کھل جاتی ہے۔خاکسار اس خواب سے انتہائی ڈر جاتا ہے اور سوچتا ہے کہ کہیں یہ شیطانی خیال نہ ہو کیونکہ