جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 489 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 489

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 489 یہ خواب یاد آیا اور تلاوت قرآن مجید کے بعد اہلیہ کو سنایا اور تعبیر پر غور کرتا رہا۔کہ انشاء اللہ تعالیٰ حضور انور کی عمر دراز ہوگی۔جیسا کہ خاکسار نے مورخہ 83-11-10 کے خواب میں حضرت خلیفہ المسیح الرابع (رحمہ اللہ) کی داڑھی سفید اور بھی حضرت خلیفتہ المسح الثالث ( رحمہ اللہ) کی طرح دیکھی تھی اور پھر خیال آیا کہ خدانخواستہ کسی اور بزرگ کی وفات کی اطلاع نہ ملے۔اور اپنی عمر لمبی ہونے کی تعبیر محسوس کی۔جیسا کہ قبل ازیں اپنے ایک خواب میں اسی سال کی عمر دیکھی۔مورخہ 29 ، 30 جنوری 1995 ء کی درمیانی شب خواب دیکھا۔کہ ایک نو جوان خلیفہ موجود ہیں۔جن کی ریش مبارک کالی ہے۔اور نو عمر بھی ہیں۔رات تین بجے آنکھ کھل گئی۔پھر نیند نہیں آئی۔بیت جا کر نماز تہجد پڑھی۔-ii تاریخ تحریر 25 /اکتوبر 2004ء) -i مکرم عامر محمود صاحب ولد عبدالرشید احمد پیشین بلوچستان یہ 1988 ء کی بات ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب بیت الذکر میں نماز کی امامت فرمارہے ہیں۔میرے ذہن میں اس کی بہی تعبیر آئی کہ آپ خلافت کے عہدے پر فائز ہوں گے تاہم چونکہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع (رحمہ اللہ ) حیات تھے۔اس لئے میری زبان تعبیر بیان کرنے میں جلد بازی کرنے سے ہچکچا رہی تھی۔-ii اسی طرح 2001ء میں خواب میں دیکھا کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب اپنے دفتر میں موجود ہیں اور وہاں کافی بھیٹر ہے۔ایک شخص ایک ٹرے میں کچھ کھانا اس طرح سے اٹھائے