جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 457
خلافت رابعه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے 457 ہیں۔میں سڑک پر سے گزرتے ہوئے ان افراد کو دیکھ کر رک جاتا ہوں کہ یہ کیوں جمع ہیں۔کیا دیکھتا ہوں کہ مشرقی طرف سے مرزا رفیع احمد آئے ہیں۔سر پر پگڑی نہیں۔گریبان پھٹا ہوا ہے اور اپنے اصل قد سے چوتھائی قد ہے۔اور داڑھی منڈھی ہوئی ہے۔پھر بجلی کی کڑک کی مانند آواز تاریخ تحریر 15 جون 1982ء) سے آنکھ کھل گئی۔۱۳۸ مکرم مرزا قمر احمد صاحب ولد مرز لطیف احمد دار العلوم شرقی ربوه خاکسار نے 10 جون صبح تقریباً دس بجے خواب میں دیکھا کہ قدرت ثانیہ کے مظہر رابع کا انتخاب ہورہا ہے۔کہ ایک طرف سے ایک بزرگ آتے ہیں۔جن کی سفید اور لمبی سی داڑھی ہے اور بہت نورانی چہرہ ہے۔اور بہت بلند آواز میں تین دفعہ میاں طاہر ، میاں طاہر، میاں طاہر پکارتے ہیں اور پھر غائب ہو جاتے ہیں اور اس طرح یہ خواب خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے ( تاریخ تحریر 25 جون 1982ء) پوری ہوگئی۔۱۳۹ مکرم مختاراحد چیمہ صاحب مربی سلسلہ احمد یہ کرونڈی ضلع خیر پور حال امریکہ جس دن خلافت رابعہ کا انتخاب ہوا اسی رات 10 رجون خاکسار نے یہ نظارہ دیکھا