جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 415
خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے ۸۹ مکرمہ مسز فرحت صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر عبدالشکورسٹیلائیٹ ٹاؤن سرگودھا 415 31 مئی 1982ء کو شام 7 بجے میں نے لجنہ کے اجلاس میں حضور کی زندگی اور صحت کے لئے بہت دعا کی۔اس کے بعد میں نے کھڑے کھڑے یہ نظارہ دیکھا۔کہ ایک بہت بڑا سا میدان ہے جس میں سامنے حضور کا جنازہ رکھا ہوا ہے اور بہت سے لوگ کھڑے ہیں۔اتنے میں سامنے سے ایک آدمی آتا ہے ان کی چھوٹی کالی داڑھی ہے۔اور وہ نماز جنازہ پڑھاتے ہیں۔تو میں کہتی ہوں کہ یہ ہمارے نئے خلیفہ ہیں۔اور میں دل میں سوچتی ہوں کہ یہ میاں طاہر احمد صاحب ہیں اور اس کے بعد یہ نظارہ غائب ہو گیا۔تاریخ تحریر 12 جون 1982ء) مکرم محمد اشرف بنجر اصاحب موضع سمند ر ضلع جھنگ حضرت علیه امنبع الثالث (رحمہ اللہ ) کی وفات سے قبل میری بچی (عمر 15-14 سال) کو خدا نے بتایا کہ بہت اعلیٰ کا ایک مینار گر گیا ہے۔پھر جس دن حضرت خلیفہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کی تجہیز وتکفین ہوئی تھی اسی رات خواب میں حضور ( رحمہ اللہ ) کو دیکھا کہ آپ کے سارے جسم پر کفن ہے لیکن ایک پاؤں پر کفن نہیں ہے وہ ننگا ہے حضرت صاحب ( رحمہ اللہ فرمانے لگے کہ میرے بعد جو خلیفہ ہوگا اس کو کچھ ایسے حالات اور واقعات پیش آئیں گے کہ جس سے کچھ کمزوری واقع ہوگی۔