جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 280
خلافت ثالثه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۵۳ مکرم محمد اسماعیل صاحب ڈرائیور ربوہ 280 خاکسار کو صا حبزادی امتہ الشکور کی شادی کے ایام میں ایک خواب آئی تھی کہ خاکسارکوصاحبزادی' پیارے آقا حضرت خلیفہ اسیح الثانی کا وصال ہو گیا ہے اور جماعت احمدیہ نے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کو خلیفتہ اسی تسلیم کر لیا ہے لیکن آپ نے فرمایا کہ "چونکہ میں کمزور اور بیمار ہوں لہذا آپ خلیفہ اسیح الثالث صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کو مقرر کریں۔۵۴ مکرم خورشید احمد صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ گوجرانوالہ میری نواسی پیاری بشری عمر سوا تیرہ سال نے 24 ، 25 مارچ 65 ء کی درمیانی رات ایک رؤیا دیکھا تھا۔جو حضرت مولوی قدرت اللہ صاحب سنوری کو بھی سنایا گیا تھا۔خواب میں دیکھا۔حضرت خلیفہ مسیح الثانی صحت باب گری پر بیٹھے ہیں اور دائیں بائیں رفتار کرام حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیٹھے ہیں۔حضرت مرزا ناصر احمد کو اپنی گود میں بٹھا لیا اور فرمایا۔یا کوئی آواز آئی کہ میرے بعد جماعت احمدیہ کا خلیفہ میاں ناصر احمد ہوگا۔