جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 264 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 264

خلافت ثالثه : مبشر رویا،خواہیں اور الہی اشارے 264 اکٹھے ہورہے ہیں۔چند آدمی کرسیوں پر بیٹھ کر خلافت کا چناؤ کر رہے ہیں۔جب وہ کرسیوں والے آدمی اُٹھے۔تو وہ کچھ عربی زبان میں کہہ رہے ہیں۔مگر میں نے اونچی اونچی زبان سے کہنا شروع کر دیا کہ " مرزا ناصر احمد زندہ باد" ☆۔۔۔۔۔۔۔مکرم عبداللہ خان صاحب سابق امیر جماعت احمد یہ رنگون باب الابواب ربوہ کل 2 اور 4 بجے کے درمیان (10 /اگست 57 ء ) بروز سینچر وار، جب میں چار پائی پر لیٹا ہوا آرام کر رہا تھا۔تو دیکھا کہ حضرت خلیفہ امیج ایک جلسہ سے خطاب فرما رہے ہیں۔اور میں دیکھتا ہوں کہ بجائے حضور کے بولنے کے صاحبزادہ ناصر احمد صاحب حضور کے پیغام کو دوستوں تک پہنچا رہے ہیں اور ناصر احمد صاحب کی شکل اور سفید پگڑی حضور کے بالکل مشابہ ہے۔اور بعد میں میرے دل میں ڈالا گیا کہ ناصر احمد صاحب بھائی ناصر احمد صاحب فنانشل سیکرٹری جماعت احمد یہ رنگون نہیں ہے بلکہ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب خلف الرشید حضرت خلیفتہ اسیح ہیں۔آج 31/1437 کمرہ رنگون میں ہفتہ واری جلسہ سے پہلے یہ حروف یادداشت کے طور پر ہیں۔