جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 224 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 224

خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے 224 کے متعلق ہے۔جن کے متعلق زیادہ صراحت خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات میں ہے۔احادیث میں پیشگوئی: آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جہاں مسیح موعود کے متعلق يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُ له (مشکوۃ مجتبائی باب نزول عیسی بن مریم) کے الفاظ میں یہ بشارت دی ہے کہ مسیح موعود اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے مطابق ایک شادی کریں گے اور ان کے ہاں خاص اہمیت کی حامل اولاد ہوگی اور ایک ایسا بیٹا بھی اللہ تعالیٰ عطا کرے گا جوحسن واحسان میں اپنے باپ مسیح موعود کا نظیر ہوگا۔وہاں حضور نے یہ بھی خبر دی ہے کہ ابنائے فارس میں سے ایک فرد نہیں بلکہ کئی افراد دین کی خدمت کے لئے کمر بستہ ہوں گے اور اُن کے کارنامے اسلام کی نشاۃ ثانیہ اور ایمان کو ثریا کی بلندیوں سے واپس لانے کے مترادف ہونے کی وجہ سے خاص اہمیت کے حامل ہوں گے اور اُن کا وجودسورة الجمعہ کی آیت وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ کے مقدس گروہ کی امامت سنبھالے گا۔اس حدیث میں رجل اور رجال کے الفاظ ہیں کہ ثریا سے ایمان کو واپس لانے والا ایک شخص ہو گا یا کئی اشخاص، اس خاندان کے کئی افراد چونکہ ایک ہی روحانی سلسلہ کے خادم ہوں گے اور ایک ہی شخص کی ذریت ہوں گے اس لئے گویاوہ با وجود کئی ہونے کے ایک ہی شخص کے حکم میں ہیں۔چنانچہ بخاری کی حدیث میں "رجال" کا لفظ ہے۔فرمایا: لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ عِنْدَ الثَّرَيَّالَنَا لَهُ رِجَالٌ مِنْ هَؤُلاء ( بخاری کتاب التفسير سورة جمعه )