جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 194 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 194

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 194 چھاتی کے عین سامنے کھڑا تھا۔میں نے بھی مصافحہ کے لئے ہاتھ بڑھائے مگر حضور دوسرے لوگوں سے مصافحہ کرتے جاتے تھے اور مجھے کنکھیوں سے دیکھتے جاتے تھے۔مجھے یہ دیکھ کر کہ آپ دوسرے تمام دوستوں سے مصافحہ فرمار ہے اور میرے مصافحہ کے لئے ہاتھ بڑھے ہوئے ہیں۔مگر میرے ساتھ مصافحہ نہیں کر رہے مجھے رقت پیدا ہوئی اور میری آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔جب سب سے فارغ ہو گئے تو میرے ساتھ مصافحہ فرمایا۔تو میں نے رقت بھری آواز میں درخواست کی حضور میری ایک عرض ہے اور وہ یہ کہ مجھے چھاتی سے لگائیں آپ نے مجھے بہت زور سے چھاتی سے لگایا۔آپ قد و قامت میں اتنے لمبے تھے کہ جب آپ سامنے کھڑے تھے تو میرا اسر آپ کی ناف تک پہنچتا تھا اور آپ کی شکل ایسی تھی جیسی مفتی محمد صادق صاحب کی جوانی میں شکل تھی۔"۔۔۔۔۔۔۔۔الفضل 29 اگست 1956ء) ۵۷ حضرت سید محمدعلی شاہ صاحب منٹگمری کا ایک خواب " میں نے 99-1898ء میں خواب دیکھا کہ مکہ شریف کے جنگل میں ہوں (یہ حالت اس وقت کی نظر آئی۔جب حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت اسماعیل علیہ السلام کو بے آب و گیاہ جنگل میں چھوڑ کر آتے ہیں) وہاں ایک جھگی پڑی ہوئی تھی جیسی خربوزوں وغیرہ کی رکھوالی کرنے والے اپنے کھیت میں بنالیتے ہیں۔اس جھگی کے دروزے پر ایک بزرگ چار پائی پر بیٹھے ہیں ، میں نے السلام علیکم کہا۔ان بزرگ نے وعلیکم السلام کہہ کر مصافحہ کیا ، مجھے تفہیم ہوئی