جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 191 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 191

خلافت ثانیه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے۔191 پس ایام حج میں منی کے مقدس مقام پر اللہ تعالیٰ کا مجھ ناچیز پر آنحضور کے مصلح موعود ہونے کا انکشاف کرنا عین آسمانی شہادت ہے جو کہ میرے لئے از دیاد ایمان کا باعث ہوئی۔اور میں اللہ تعالیٰ کے حضور سجدات شکر بجالا یا تھا۔الحمدللہ علی ذالک ایسی صورت میں اللہ رکھا اور اس کے ساتھیوں کے خیالات فاسدہ اور توہمات باطلہ کا ہم پر کیا اثر ہو سکتا ہے۔ہاں مجھے یاد آ گیا کہ اسی سال میاں عبدالمنان صاحب ابن حضرت خلیفۃ امسیح الاول ( اللہ آپ سے راضی ہو ) بھی حج بیت اللہ کے لئے گئے تھے۔اگر اب وہ آنحضور کو مصلح موعود نہیں مانتے ، تو وہ بھی کوئی آسمانی شہادت مثل مذکورہ شہادت پیش کریں جس سے آنحضور کے مصلح موعود ہونے کی تردید ہوتی ہو۔فَاِن لَّمْ تَفْعَلُوا وَلَنْ تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ۔۔۔۔۔۔۔۔۔(الفضل 19 ستمبر 1956ء) ۵۵ مکرم رحیم بخش صاحب آف ملتان کا خواب آپ تحریر فرماتے ہیں۔1940ء کے اوائل کی بات ہے گو خاکسار حضور کی بیعت سے مشرف ہو چکا تھا۔مگر ابھی تک پیغامیوں کی طرف سے پیدا کردہ اعتراضات کا اثر دماغ میں باقی تھا، اور میرا دل ما بین یقین و تشکیک تھا۔آخر باری تعالیٰ کی درگاہ کی طرف رجوع کیا، اور نہایت الحاح کے ساتھ متواتر دعا کی کہ خداوند عالم ! تو نے محض اپنے فضل سے مسیح موعود کی شناخت کی توفیق دی ہے اب اپنے