جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 109 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 109

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ایسے رویا جو غیروں نے دیکھے اور حضرت مصلح موعود نے بیان فرمائے 109 حضرت مصلح موعود نے اپنی خلافت بارہ غیروں کی رؤیا اور خوابوں کا ذکر متعدد جگہ پر فرمایا۔چند واقعات کا ذکر یہاں کیا جاتا ہے۔i۔یہ معیار ہم میں اور ہمارے مخالفین میں بہت کھلا فیصلہ کر دیتا ہے ہم جب کئی ایک لوگوں کی خوا ہیں ایک ہی مطلب کی اپنے متعلق پیش کرتے ہیں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ حدیث النفس ہیں۔مگر دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔تُرى له اوروں کو بھی دکھائی جاتی ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کہتے ہیں کہ دو شخصوں کی خوابوں کو آپس میں ملا کر دیکھولوا گر مل جائیں تو وہ بچی ہوں گی۔لیکن ہمارے متعلق دو کو نہیں بلکہ سینکڑوں کو آئیں۔پھر ان لوگوں کو آئی ہیں جو ہمارا نام بھی نہ جانتے تھے حتی کے ہندوؤں کو بھی آئی ہیں۔(حقیقۃ الرؤیا از انوار العلوم جلد 4 صفحہ 128) " پھر غیر مبائعین میں سے بہت لوگوں کو خوا ہیں آئیں اور وہ اسی ذریعہ سے بیعت میں داخل ہوئے۔۔۔۔۔تو میری تائید میں بہت سے لوگوں کو خوا میں آئی ہیں۔" !!!~ (انوار العلوم جلد 4 صفحہ 130 ) " خدا تعالیٰ نے سینکڑوں آدمیوں کو خوابوں کے ذریعہ سے میری طرف جھکا دیا اور قریباً ڈیڑھ سو خواب تو ان چند دنوں میں مجھ تک بھی پہنچ چکی ہے اور میرا ارادہ کہ اسے شائع کر دیا جائے۔" ( مضمون" کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے " از انوار العلوم جلد 2 صفحہ 17 )