جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 90 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 90

خلافت ثانیه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 90 آگئیں جو حضور کے بچپن کے زمانہ میں آپ کیا کرتے تھے۔ہزار افسوس کہ غیر مبائعین اس سے کچھ فائدہ نہیں اٹھا ر ہے بلکہ الٹا اظہار دشمنی کر رہے ہیں۔حالانکہ ان کو خوش ہونا چاہئے تھا کہ جس عظیم الشان انسان کو انہوں نے مسیح موعود اور مہدی مسعود تسلیم کیا تھا اس کا فرزند حقیقی معنوں میں اس کا خلف الصدق ثابت ہو رہا ہے اور دین اسلام کی خدمت پوری جانفشانی سے کر رہا ہے۔" الفضل قادیان13 / مارچ1938ء)