جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 6
خلافت حقه اسلامیه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 6 ہی مفہوم کی خواب دیکھیں اور ایک ہی مفہوم کے الہامات اور القاء پائیں تو وہ رویاء، کشوف اور الہامات سب کے سب منجانب اللہ اور سچے ہوں گے۔حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے، کہ وہ علوم ظاہری اور باطنی سے پر کیا جائے گا اپنے حقیقۃ الرؤیا" کے معرکتہ الآرا لیکچر میں خوابوں اور الہامات کی صداقت معلوم کرنے کے طریق بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ کچی خواب کی پانچویں علامت یہ ہے کہ بعض دفعہ ایک مومن کو ایک رؤیا آتی ہے اور اسی مضمون کی دوسروں کو بھی آجاتی ہے۔اور یہ شیطان کے قبضہ میں نہیں ہے کہ ایک ہی بات کے متعلق کئی ایک کو رویا کرا دے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اس علامت کے متعلق لکھا ہے۔چنانچہ " آئینہ کمالات اسلام " میں آپ کا جو خط نواب صاحب کے نام ہے اس میں آپ نے لکھا ہے کہ کچھ آدمی مل کر استخارہ کریں اور جو کچھ بتایا جائے اس کو آپس میں ملا ئیں۔جو بات ایک دوسرے سے مل جائے گی وہ بچی ہوگی۔پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی فرماتے ہیں بــراهـا المسلم اوتری له کبھی ایسا ہوتا ہے کہ مومن کو ایک رؤیا دکھائی جاتی ہے یا اوروں کو اس کے لئے دکھائی جاتی ہے۔لیکن شیطان کو ایسا کرنے کا تصرف حاصل نہیں ہوتا۔یہ معیار ہم اور ہمارے مخالفین میں بہت کھلا فیصلہ کر دیتا ہے۔ہم جب کئی ایک لوگوں کی خوا ہیں ایک ہی مطلب کی اپنے متعلق پیش کرتے ہیں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ حدیث النفس ہیں۔مگر دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں تری لہ اوروں کو بھی دکھائی جاتی ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کہتے ہیں کہ دو شخصوں کی خوابوں کو آپس میں ملا کر دیکھ لو۔اگر وہ مل جائیں تو وہ سچی ہوں گی۔" (حقیقۃ الرؤیا از انوار العلوم جلد چہارم صفحہ 128)