جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 734
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 734 رہے ہیں ورنہ ہم حضور کی رفتار کا ساتھ نہیں دے پارہے تھے وہ کہتا ہے کہ ہاں یہی بات ہے حضور ہمیں کھینچے لئے جارہے ہیں پھر اچانک سامنے اسمبلی ہال دیکھائی دیتا ہے اور لوگ نعرہ تکبیر بلند کرتے ہیں جو انتہائی فلک شگاف ہیں میں سوچتا ہوں کہ میرا تو خیال تھا کہ تھوڑے سے لوگ ہمارے پیچھے چل رہے ہیں مگر یہ تو لاکھوں اور کروڑوں معلوم ہوتے ہیں تب ہی حضور آگے سے کچھ فرماتے ہیں مگر شور کی وجہ سے سنائی نہیں دیتا پھر دوبارہ حضور بڑی پر شوکت آواز میں فرماتے ہیں نعرہ لگاؤ یہ دیس ہمارا ہے "تب حضور مچھلی کی طرح تڑپ تڑپ کر یہ نعرہ لگاتے ہیں۔یہ دیں اور ہم پیچھے سے کہتے ہیں۔"ہمارا ہے " اسی وقت حضور ہماری طرف رخ کرتے ہیں تو میں دیکھتا ہوں کہ حضور خلیفتہ المسیح الرابع نہیں ہیں اور چھوٹی چھوٹی داڑھی والا کوئی اور وجود ہے اور میں کہتا ہوں کہ حضور جوان ہو گئے ہیں تب میری آنکھ کھل گئی۔اس وقت تو میں پوری طرح اس مضمون کو سمجھ نہیں پایا تھا مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے مضامین آہستہ آہستہ کھل رہے۔اَللهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَدٍ وعلى آل محمد كما صليت على ابراهيم وعلى آل ابراهیم انک حمید مجید۔اللهم بارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت علی ابراهیم و علی آل ابراهیم انک حمید مجید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔