جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 733
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 733 خلافت کے منصب پر جب اللہ تعالیٰ نے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو فائز کیا تب ہی ہم دونوں نے یہ نام پہلی بار سنا اور حضور انور کو پہلی بار دیکھا۔( تاریخ تحریر 30 اکتوبر 2005ء) ۲۵۸ مکرم مبشر مجید باجوہ صاحب مربی سلسلہ جو ہر ٹاؤن لاہور 1999ء کے رمضان المبارک میں خاکسار نے یہ خواب دیکھا تھا اور اس وقت حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی خدمت اقدس میں تحریر بھی کر دیا تھا آپ نے جواب فرمایا تھا کہ للہ تعالیٰ مبارک فرمائے اور آپ کے خواب کی نیک تعبیر ظاہر فرمائے۔میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک بڑی سی شاہراہ پر پیدل چل رہا ہوں اور اس سڑک کا نام Queens Road ہے۔میرے ہمراہ دائیں بائیں اور بھی بہت سے لوگ چل رہے ہیں اور ہمارے آگے آگے ذرافا صلے سے حضرت خلیفہ امسیح الرابع اپنی مخصوص رفتار میں تیز تیز چلے جارہے ہیں اور میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ حضور کی رفتار اتنی تیز ہے کہ ہم آپ کے پیچھے اس رفتار سے چل نہیں پار ہے اور ہمارے اور حضور کے درمیان فاصلہ بڑھتا چلا جارہا ہے اور اس وجہ سے میں دل میں بے چینی محسوس کرتا ہوں اور پھر معا میں دیکھتا ہوں کہ ایک لمبا رسہ ہے جیسے رسہ کشی والا موٹا رسہ ہوتا ہے وہ حضور نے تھام رکھا ہے اور اسی فاصلے سے پیچھے ہم سب نے مضبوطی سے تھام رکھا ہے میں اپنے دائیں طرف والے شخص سے کہتا ہوں کہ کیا تمہیں معلوم ہے ہم کیسے چل رہے ہیں؟ وہ نفی میں سر ہلاتا ہے میں اسے کہتا ہوں کہ یہ ہم نہیں چل رہے بلکہ اس رسے کی وجہ سے حضور ہمیں کھینچ