جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 711 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 711

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے -i ۲۳۱ مکرمہ ریحانہ کوثر صاحبہ صدر لجنه چک 88 جب 711 جس روز حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ ) نے وفات پائی۔اس رات میں نے خواب دیکھی کہ زبر دست آندھی آئی ہے اور ہمارے گاؤں کے کچھ گھروں کی چھتیں اڑ گئی ہیں۔صبح ہوئی تو حضور کی وفات کی خبر سنی اس وقت جو ہماری حالت ہوئی وہ نا قابل بیان ہے۔اس وقت دو نفل نماز پڑھے کہ خدا تعالیٰ تو ہی ہمارا مددگار بن ہم بے یارو مددگار ہیں۔رو رو کر دعائیں کی۔-ii پھر جس دن انتخاب خلافت ہوا۔اس رات خدا تعالیٰ نے مجھے خواب میں دکھایا کہ لوگ حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ) کا جنازہ پڑھنے کے لئے ایک صف میں کھڑے ہیں۔لیکن اسی میں حضرت خلیفہ امسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) خود بھی شامل ہیں۔آپ کی دائیں طرف غالبًا حضرت مرزا مسرور احمد صاحب اور مکرم عطاءالمجیب راشد صاحب کھڑے ہیں۔پھر دوسری طرف دیکھا جیسے لوگ بیت الفضل کے احاطے میں نیچے کھڑے ہوئے ہیں۔سب سے آخر میں ایک شخص بیٹھا ہے۔جو کہ بہت غمزدہ ہے میں ان کے پیچھے کھڑی ہوں۔میرے ہاتھ میں دودھ کی گڑوی ہے۔اس شخص نے میری طرف ہاتھ بڑھایا جیسے کچھ مانگ رہے ہیں۔میرے دل میں آیا کہ انہیں کچھ پلانا چاہیے شاید انہیں بھوک پیاس لگی ہے۔تو میں ان کو ایک بڑا پیالہ دودھ کا بھر کے دیتی ہوں جو انہوں نے پی لیا۔اس کے بعد پھر میری طرف ہاتھ بڑھایا۔میں نے اور بھر کے دے دیا۔اس کے بعد لوگ کسی کو دیکھ رہے ہیں۔کسی کی آواز آئی کہ "دلشاد " آ گیا۔پھر میری آنکھ کھل گئی۔جب صبح انتخاب ہوا تو حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کا چہرہ بالکل ویساہی