جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 712
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے غمزدہ تھا جیسا کہ میں نے خواب میں دیکھا۔712 ( تاریخ تحریر 28 مئی 2004ء) ۲۳۲ مکرم محمد داؤد نعمان صاحب۔حیدر آباد انڈیا 22 اپریل 2003ء کی رات M۔T۔A پر جب ہم سب لائیو (Live) ٹیلی کاسٹ دیکھ رہے تھے۔مجلس انتخاب خلافت بیٹھ چکی تھی اور انتخاب عمل میں تھا۔اس وقت نیت کے مطابق رات سوا دو سے اڑھائی بجے کے درمیان میں نے نفل ادا کئے۔اس کے بعد اپنی عادت کے مطابق چھوٹی چھوٹی عربی دعا ئیں بھی پڑھیں۔اور اٹھنے کے بعد جب میں نے اپنا ہاتھ جائے نماز اٹھانے کے لئے آگے بڑھایا تو اچانک میں نے صاف صاف ایک نظارہ دیکھا اور وہ یہ تھا کہ میں نے تین ہاتھ دیکھے جس میں سے دو ہاتھ حضرت خلیفہ المسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کے تھے اور تیسر ا ہاتھ نئے خلیفہ کا تھا۔اور یہ بھی دیکھا کہ جو انگوٹھی حضور ( رحمہ اللہ ) اپنے سیدھے ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں پہنا کرتے تھے اسی انگوٹھی کو آپ نے نئے خلیفہ کے سیدھے ہاتھ میں پہنایا۔اور اس نئے ہاتھ کے بیرونی حصے پر ایک کالے رنگ کا نشان میں نے واضح طور پر دیکھا۔اس نظارے کے تقریباً اڑھائی گھنٹے بعد حضرت خلیفہ مسیح الامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنی پہلی عالمی بیعت لینے کے بعد جب دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے تو میں نے یہ غور کیا کہ