جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 706 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 706

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۲۲۵۔مکرمہ نعیم احمد فرم ور ان کی صاحب مبلغ انچارج ہالینڈ 706 خلافت خامسہ کا جس دن انتخاب ہونا تھا اس دن خاکسار نماز فجر کی ادائیگی کے بعد لیٹا تو ایک بہت ہی حسین نظارہ دیکھا۔حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب اور مکرم سید خالد احمد صاحب شاہ ناظر بیت المال خرچ دونوں میرے سامنے آئے ہیں اور آسمان سے ایک سفید لائٹ کی کرن حضرت صاحبزادہ صاحب کے چہرے پر پڑی ہے اور آپ کا چہرہ مبارک نور سے بھر گیا جیسے آج ہمیں نظر آتا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ نے اس وقت خاکسار کو دکھا دیا۔اور اس کے بعد میرا دل یقین سے بھر گیا کہ ہمارے نئے خلیفہ حضرت مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ہیں۔☆۔۔۔( تاریخ تحریر 31 مئی 2006ء) ۲۲۶۔مکرم فضل احمد صاحب ولد حافظ لال دین ڈی سی روڈ امیر پارک گوجرانوالہ جس رات خلیفہ وقت کا انتخاب ہونا تھا عصر کے وقت خاکسارا اپنی دکان پر بیٹھا تھا جو گھر سے تقریباً دو سو قدم کے فاصلہ پر ہے جب عصر کی نماز کی غرض سے خاکسار وضو کرنے کے لئے دکان سے گھر جارہا تھا تو ایک ایک سکینڈ کے وقفہ سے مجھے آواز آئی۔" امام جماعت احمدیہ میاں مسرور احمد "