جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 677 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 677

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 677 ۱۹۴ مکرمه امتہ الرحمن صاحبہ۔دار الرحمت وسطی ربوہ مورخہ 19اپریل2003ء بروز ہفتہ میں اپنے صحن میں سو رہی تھی کہ رات 1:30 بجے میں نے خواب دیکھا کہ میرے کمرے میں بہت زیادہ روشنی ہوئی ہے اور میں اُٹھ کر اندر گئی ہوں تو میں نے دیکھا وہاں میری امی جان مجیدہ بیگم ( جن کی وفات 28 فروری 2003ء کو ہوئی تھی ) بیٹھی ہوئی ہیں اور میں بہت پریشان ہوں۔امی نے مجھے تسلی دیتے ہوئے کہا درود شریف کثرت سے پڑھو۔اور حضور میاں مسرور احمد ہوں گے۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی اور میں نے کافی دیر دور دشریف پڑھا اور نفل پڑھے۔مجھے پریشانی ہوئی کہ کہیں یہ میرا خیال ہے یا سچ مچ خواب تھی۔جب میں دوبارہ سوئی تو پھر مجھے یہی خواب آئی۔جس سے مجھے یقین ہو گیا کہ یہ میری خواب ہی ہے۔( تاریخ تحریر 14 جولائی 2004ء) ۱۹۵ مکرمہ شکیلہ نصیر صاحبہ بنت مرزا نصیر احمد صاحب۔دار النصر وسطی ربوہ یہ الہی اشارہ کچھ اس طرح سے ہوا کہ 19 را پریل 2003ء کو جب ہمارے پیارے امام حضرت خلیفہ المسیح الرابع (رحمہ اللہ) کی وفات کی خبر نے جماعت ہائے احم یہ عالمگیر و نگین کردیا اور تمام احباب جماعت کی طرح اس عاجز نے بھی غیر معمولی دردمندانہ دعاؤں کی توفیق