جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 670
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے میرے شوہر نے کہا آؤ بیت الذکر جا کر نماز پڑھیں اور بیعت بھی کر آئیں۔-ii 670 دوسرا واقعہ میرے خاوند مرحوم مکرم منور احمد اعوان کی رؤیا کا ہے۔جن کا وصال مئی 2005ء میں ہوا۔اس وقت آپ صدر جماعت چکوال شہر و ناظم ضلع انصار اللہ تھے۔عاجزہ خدا تعالیٰ کو حاضر ناظر جانتے ہوئے حلفاً بیان کرتی ہے کہ محترم منور احمد صاحب نے حضرت خلیفہ امسیح الرابع (رحمہ اللہ) کے وصال سے چار روز پہلے خواب میں دیکھا کہ "ہمارے گھر انار کا پودا ہے۔جس پر خوبصورت موٹے موٹے انار لگے ہیں۔انار کے درخت کی درمیانی ٹہنی پر حضرت خلیفتہ المسیح الرابع (رحمہ اللہ ) بیٹھے ہیں اور اوپر بالکل چوٹی پر ناظر صاحب اعلیٰ میاں مسرور احمد بیٹھے ہیں۔منور احمد صاحب کے ہاتھ میں دودھ کی بالٹی ہے اور وہ آواز دے کر مجھے پکڑا رہے ہیں" مجھے آواز دیتے ہوئے ان کی آنکھ کھل گئی۔وہ بیڈ سے اٹھ کر بیٹھ گئے۔تو مجھے جاگ آگئی۔میں نے دیکھا۔وہ پریشان تھے۔ساری خواب سنائی اور ساتھ میں کہنے لگے دعا کرو اللہ تعالیٰ پیارے آقا کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔☆۔۔۔۔۔( تاریخ تحریر 27 /نومبر 2005ء) ۱۸۴ مکرم نیم احمد شاہد صاحب منڈیالہ وڑائچ ضلع گوجرانوالہ مورخہ 19, 20 را پریل 2003ء کی درمیانی رات تقریباً 4,3 بجے صبح لیے ہوئے خواب میں دیکھا کہ میرے سینہ پر ایک سفید رنگ کا کبوتر آکر بیٹھا ہے۔اسی دوران میں اپنے