جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 668 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 668

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 668 بات ہے مجھے بھی بتاؤ تو میں نے کہا اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو خلیفہ بنے گا اس کا نام مسرور ہوگا پھر انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا سن لی اور بعد میں واقعتاً پیارے آقا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ بن گئے۔تاریخ تحریر 25 نومبر 2005ء) ۱۸۲ مکرم چوہدری سعید احمد صاحب سابق زعیم اعلی مجلس گلشن جامی ماڈل کالونی، کراچی 20 اپریل 2003ء کی شب کو دعاؤں اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے نیند آ گئی تو ایک نظارہ دیکھا کہ بیت الفضل لنڈن میں لوگ جمعہ کی نماز کے لئے قبلہ رخ صفوں میں بیٹھے ہوئے ہیں اور دعاؤں کا ورد کر رہے ہیں اور باہر سے کسی شخص کی آمد کا انتظار ہورہا ہے اسی اثناء میں میرے کانوں میں آواز آئی کہ خلیفہ رابع کے بعد بننے والے خلیفہ کا نام "م " سے شروع ہوگا، م سے شروع ہوگا۔دو بارد ہرایا گیا۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی تو صبح کے چار بجے کا وقت تھا۔اٹھ کر نماز تہجد ادا کی اور اس کے بعد MTA پر حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ منتخب ہوئے۔سن کر خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔تاریخ تحریر 11 /اکتوبر 2005ء)