جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 662 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 662

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے ہلا ہلا کر سلام کر رہے ہیں۔سب لوگ بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔662 سید نا حضرت خلیفہ اسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) مجھے فرماتے ہیں کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو دعائیہ خطوط دے دو اور ساتھ ہی فرماتے ہیں۔اللہ بڑا کریم ہے۔میرے ہاتھ میں خط سفید Envelope میں بند ہیں۔میں آگے بڑھ کر وہ خط حضرت صاحبزادہ صاحب کی خدمت میں پیش کرتی ہوں آپ مجھے بہت پیار سے دیکھتے ہیں اور وہ خط پکڑ لیتے ہیں۔( تاریخ تحریر 25 اپریل 2003ء) ۱۷۶۔مسز بشری طیبہ یوسف صاحبہ۔بحرین ان محسن امام حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ) کی جدائی کے شدید غم وحزن میں نڈھال تھی اور شب و روز دعا میں مصروف تھی کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل واحسان سے خلافت حقہ کی عظیم برکات سے ہمیں نوازے اور خاندان حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام پر اس کی رحمتیں و برکات نازل ہوں۔اور تمام جماعت ہائے احمدیہ کو ہر قسم کے فتنہ اور شر سے اپنی پناہ میں رکھے۔اس حالت میں نماز اور دعا میں بہت کمزوری اور ضعف محسوس کرتی۔کہ بار بار اونگھ آتی اور میری زبان پر یہ الفاظ جاری ہو جاتے " مسرور احمد مسرور احمد " اور کچھ دیر تک دل و دماغ پر یہ احساس چھایا رہا۔( تاریخ تحریر 23 اپریل 2003ء)