جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 651
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 651 ٹیلیفون پر استفسار یاد آیا کہ ضرور مجھے کوئی اشارہ ہوا ہوگا سو نہ تو میں کوئی صاحب رؤیا اور دعا گوتہ کا کوئی بزرگ ہوں مگر قادیان میں تعلیم حاصل کی ہے لا تعدا در فقاء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر حبیب سنا ہے۔بہت سے بزرگان دین مجھے حضرت حاجی عمر داد صاحب کے پوتے کے طور پر جانتے تھے۔میں بار بار اپنے ان بزرگوں سے طالب علمی کے اس دور میں ملتا رہتا تھا پھر خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں میری پرورش بھی ہوئی۔تاریخ تحریر 13 نومبر 2005ء) ۱۶۲۔مکرم طارق محمود احمد صاحب محمود آباد جہلم حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ کی جب وفات ہوئی۔تو اسی رات میں نے خواب میں دیکھا۔حضور رحمہ اللہ میرے پاس کھڑے ہیں۔اور میری طرف اشارہ کر کے فرما رہے ہیں۔اب یہ آپ کے نئے خلیفہ ہیں جب میں نے نظر اٹھائی تو حضرت مرزا مسرور احمد صاحب سامنے کھڑے تھے۔یہ خواب میں نے مکرم محمود احمد صاحب مربی سلسلہ کو اسی دن سنا دی تھی۔( تاریخ تحریر 25 نومبر 2005ء)۔۔۔۔۔۔۔۔