جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 646 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 646

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۱۵۵ مکرم نسیم احمد چوہدری صاحب اسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ یو۔بی ایل ریجنل ہیڈ کوارٹر جہلم 646 حضرت خلیفہ اصبح الرابع رحم اللہ کی وفات پر بے چینی کے عالم میں کچھ دیر کے لئے سویا تو تہجد کے وقت میں نے یہ خواب دیکھا۔کہ ایک میت سفید کفن میں ہے اور چہرہ باہر تھا۔وہ میرے والد چوہدری فضل الہی تھے۔سب میت کے گرد کھڑے ہیں۔ان میں میرے رشتے دار اور دوسرے احباب بھی ہیں۔میں نے کئی بار انا لله وانا اليه راجعون پڑھا۔والد صاحب مرحوم نے مجھے نصیحت کی کہ " اللهـم انـا نـجـعـلك في نحورهم ونعوذ بک من شرورهم" کثرت سے پڑھا کرو۔سب لوگ کھڑے تھے کہ باہر سے آواز آئی "وہ آگئے۔۔۔وہ آگئے۔۔۔مسرور آگئے " جیسے ہر فرد کو صرف ان کا انتظار تھا۔پھر یہ الفاظ دبی آواز میں ہر کوئی ایک دوسرے کو بتانے کے لئے دوہراتے ہیں۔اور پھر خود بخود لوگ راستہ بناتے گئے۔اورخاموشی چھا گئی۔پھر آنکھ کھل گئیں۔جب حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ کی وفات ہوئی تو حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کا نام وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔مگر جب آپ خلیفہ بنے تو دل سبحان اللہ کہتا رہا۔( تاریخ تحریر 31 اکتوبر 2005ء)۔۔۔۔۔۔۔۔۔