جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 625 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 625

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے -i ۱۳۴ مکرم عفت حلیم صاحبہ دارالعلوم غربی حلقه خلیل ربوہ میں نے خواب میں دیکھا کہ 625 حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے ہیں۔آپ جوان ہیں اور داڑھی کالی ہے آپ تیز تیز چل رہے ہیں۔لوگوں کا ہجوم ہے جس کے اندر سے آپ گزر رہے ہیں اور آپ کے دائیں بائیں بعض لوگ آپ کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔بعض لوگوں نے بڑے بڑے ویڈیو کیمرے اپنے کندھوں پہ اٹھائے ہوئے ہیں اور آپ کی ویڈیو بنارہے ہیں۔ii۔اسی طرح میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام آئے ہیں آپ ایک سفید گاڑی کے پاس کھڑے ہیں اور اپنے چہرے کو گھماتے ہوئے دور دور تک دیکھ رہے ہیں۔ان دونوں خوابوں کے بعد میرے دل میں یہ خیال اور خوف بیدار ہوا کہ حضرت مسیح موعود کا آنا گویا آپ کے خلیفہ کا آنا ہے کہیں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کو کچھ ہونہ جائے۔خود ہی میں نے سوچا اور اپنے آپ کو سمجھایا کہ نہیں حضور نے ابھی پاکستان آنا ہے اور جب تک آپ پاکستان نہیں آئیں گے آپ کو کچھ نہیں ہو گا۔میں خدا کو حاضر ناظر جان کر یہ حلفیہ بیان دیتی ہوں کہ جو کچھ میں نے لکھا اسی طرح میں نے دیکھا ہے۔( تاریخ تحریر 20 رمئی 2004ء)