جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 626 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 626

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے 626 ۱۳۵۔مکرمہ صائمہ ارم بھٹی بنت محمد حسین بھٹی ناصر آباد فارم میر پور خاص سندھ عاجزہ نے خلافت خامسہ کے انتخاب سے کچھ ہی عرصہ قبل خواب دیکھی تھی کہ سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الرابع (رحمہ اللہ) انتقال کر گئے ہیں کافی لوگ اکھٹے ہیں گویا کہ خلافت کا انتخاب ہونے والا ہے۔قریب ہی کھڑے ایک آدمی سے میں نے پوچھا۔بھائی جان اب کون خلیفہ بنیں گے تو انہوں نے کہا۔" محترم میاں مسرور احمد صاحب" ( تاریخ تحریر 21 نومبر 2005ء) ۱۳۹ مر محمد اقبال بھٹی پی اے ایف کمپلیکس اسلام آباد حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات سے دو تین دن پہلے خواب دیکھا کہ میں اپنے ہاتھ میں پانچویں انگوٹھی پہن رہی ہوں ساتھ یہ کہ ری ہوں کہ یہ چار انگوٹھیاں تو پہلے اتنی خوبصورت ہیں ساتھ یہ کہتی ہوں کہ پانچویں بھی بہت خوبصورت ہے میرا ہاتھ بہت پیارا لگ رہا تھا اچانک میری آنکھ کھلی تو میں نے فور أصدقہ دیا۔دو تین دن کافی پریشان رہی کہ اس خواب کا کیا مطلب ہے تیسرے دن حضور اللہ کو پیارے ہو گئے۔اور پانچویں خلافت پانچویں انگوٹھی کی صورت میں ملی۔( تاریخ تحریر 28 را پریل 2003ء)