جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 621 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 621

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے دیده است منتخب ہوئے ہیں۔اللہ تعالی نے خواب پوری کر دی۔621 تاریخ تحریر 06 مئی 2003ء) دیکھا کہ ۱۳۰ مکرمہ قانتہ فضیلت صاحبہ بنت عبد القادر صاحب بیوت الحمد کا لونی ربوہ حضرت خلیقہ مسیح الرابع رحمہ اللہ کی وفات سے چار پانچ روز قبل میں نے خواب میں ایک جگہ پر حضور ( رحمہ اللہ ) ایک پیج پر تشریف فرما ہیں اور ساتھ دو اور لوگ بیٹھے ہیں۔حضور کے کچھ دور میں کھڑی ہوں اور غور سے دیکھتی ہوں کہ حضور کے سر پر پگڑی نہیں ہے میں سخت حیران ہوتی ہوں کہ حضور نے پگڑی کیوں نہیں پہنی ہوئی۔حضور ایک کاغذ پر ایک تحریر لکھی ہوئی اپنے ساتھ والے کو دیتے ہیں جس کو وہ اس طرح پڑھتے ہیں جیسے کوئی حلف اُٹھاتا ہے۔ان کے بعد حضور وہ کاغذ تیسرے شخص کو دیتے ہیں اور وہ اس حلف کو پڑھنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں کہ میں یہ نہیں کر سکوں گا یہ خواب یہیں تک یاد ہے۔جب میں یہ خواب دیکھا تو بالکل اس کا مطلب سمجھ میں نہیں آیا کیونکہ اس سے پہلے میں نے حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو دیکھا ہوا نہیں تھا۔خلافت خامسہ کے انتخاب کے وقت دیکھا کہ یہ وہی شخص تھے جنہوں نے حلف نامہ پڑھا تھا۔اور غالبا خواب میں پگڑی بھی انہوں نے پہنی ہوئی تھی۔تاریخ تحریر 24 فروری 2004ء)