جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 60
خلافت اولی : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے مکرم مستری حسن الدین صاحب کی رؤیا 60 60 ایک دالان کے اندر میں مع بہت سے دوستوں کے لیٹا ہوا ہوں۔درمیان دالان کے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم تشریف رکھتے ہیں۔نوکر کھانا لایا۔میں نے پوچھا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کھانا تناول فرمالیا ہے نوکر نے کہا کہ ابھی نہیں۔میں نے ادب کے لئے کھانا رکھ لیا اور پھر دیکھتا کیا ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شکل مولوی نور الدین صاحب کی ہوگئی ہے میں بڑا خوش ہوا اور نیند کھل گئی۔اخبار بدر 18 فروری 1909ء) ۲۔مکرم ناصر شاہ صاحب از جموں کی رؤیا میں نے ایک عجیب رؤیا دیکھا تھا جو گزارش کرتا ہوں خواب میں دیکھا کہ حضور والا کو محکمہ انجینئر نگ کا بھی سپر د کیا گیا ہے اور ایک بڑا عالی شان پل تعمیر ہونا ہے جس کے نقشے وغیرہ حضور کے ہاتھ میں ہیں اور اس پل کی بنیاد میں کچھ پہلے سے بھی کھدائی کی ہوئی ہیں کسی وجہ سے وہ کام بند تھا اب اس پل کا کام دوبارہ حضور والا شروع کرانے کے واسطے موقعہ پر تشریف لائے ہیں اور وہ کام خاکسار نابکار کی زیر نگرانی حضور والا نے ختم کرانے کا حکم دیا اور وہ تمام نقشے حضور