جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 611
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے مجھے کہنے لگے یہاں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کا مکان بنانا ہے کونسی جگہ مناسب رہے گی 611 میں نے کہا اس سے زیادہ موزوں جگہ اور کون سی ہوسکتی ہے ابھی ہم جائزہ لے رہے تھے کہ ایک شخص کہنے لگا حضور تو خود تشریف لا رہے ہیں۔میں بڑی تیزی سے آگے بڑھا ہوں کہ سید نا حضرت خلیفہ امسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) سے ملوں تو کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کلے والی پگڑی باندھے تشریف لارہے ہیں۔میں بڑا حیران ہوتا ہوں کہ محترم صاحبزادہ صاحب تو ٹوپی پہنتے ہیں آج انہوں نے کلے پر پگڑی کیسے پہن لی۔تب میری آنکھ کھل گئی۔تاریخ تحریر 29 /اکتوبر 2005ء) ۱۲۰ مکرم عبدالوحید فاروقی صاحب جے پور حال کراچی 13 اپریل 2003ء کو میں نے خوب میں دیکھا کہ ایک جلسہ ہورہا ہے پانچ کرسیاں دیوار کے ساتھ لگی ہیں ان کے سامنے سفید چادر بچھی میزیں ہیں۔اچانک حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کی کرسی جو درمیان میں تھی وہاں سے اڑ کر جلسہ کے دوسرے کونے کی جانب آجاتی ہے اور چہرہ بدل جاتا ہے اور دوسرا باریش مگر گول چہرہ دیکھتے ہی دیکھتے نور سے چمکنے لگتا ہے۔میں کہتا ہوں کہ حضور جوان ہو گئے۔جب حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو خلافت پر متمکن دیکھا تو وہی چہرہ لگا جو