جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 603
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے جب ہم نے حضور کا چہرہ MTA پر دیکھا تو ہم حیران رہ گئے۔603 تاریخ تحریر 27 رمئی 2003ء) ۱۱۰ مکرمہ کوثر محمود صاحبہ اہلیہ سلطان محمود مغل پورہ لاہور خلافت خامسہ کے انتخاب سے پہلے میں نے خواب میں دیکھا کہ آسمان پر پھولوں سے کلمہ طیبہ لکھا ہوا ہے اور ایک بہت ہی پیارا چہرہ پھولوں سے جھانکتا ہے اور مجھ پر پتیاں پھینکتا ہے۔☆۔۔۔تاریخ تحریر 15 جولائی 2004ء) مکرمہ خاتم النساء صاحبہ بنت منشی محمد جمیل۔دار الرحمت وسطی ربوہ خواب میں دیکھا کہ بڑا سا ہال نما کمرہ ہے اور بی بی امتہ الحکیم صاحبہ خوبصورت سوٹ پہنے ہوئے لیٹی ہوئی ہیں۔مجھے ختمی کہہ کر پکارتی ہیں ان سے لپٹ کر روتی ہوں تو کہتی ہیں "رو نہیں۔اب میں تو جارہی ہوں۔اب تم سے صبوحی ملا کرے گی" جب میں بی بی امتہ الحکیم کی وفات پر گئی تو دیکھا کہ بعینہ وہی برآمدہ ہے جو خواب میں