جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 602 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 602

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 602 بینچ پر ایک سانولے رنگ کے نو جوان بیٹھے ہیں جو شکل وصورت سے ساؤتھ انڈین لگتے ہیں۔ہر دفعہ جب کوئی نام پکارا جاتا ہے تو وہ چونک اٹھتے ہیں اور پھر یہ جان کر کہ کسی اور کا نام تھا بیٹھ جاتے ہیں لگتا تھا کہ انہیں ڈر ہے کہ میری باری ضائع نہ ہو جائے۔میں انہیں تسلی دیتا ہوں کہ آپ گھبرائیں نہیں جب باری آئے گی تو صاف طور پر آپ کا نام پکارا جائے گا اور آپ کی باری ضائع نہیں ہوگی۔پھر یہ محسوس کر کے کہ اب میری باری آنے ہی والی ہے۔میں اٹھ کر اس طرف چل پڑتا ہوں جہاں حضور تشریف فرما تھے۔حضور کی جانب سے اس طرح احتیاط سے گزرتا ہوں کہ جو ملاقات جاری ہے اس میں خلل اندازی نہ ہو۔باری آنے پر جب حضور کی خدمت میں پیش ہوا تو حضور نے فرمایا " آئیے ڈاکٹر منور صاحب " اور پھر انتہائی شفقت کے ساتھ معانقہ فرمایا۔اس کے بعد کیا باتیں ہوئیں یاد نہیں۔نہ ہی بیعت کرنا یاد ہے۔البتہ جب آنکھ کھلی تو طبیعت پر حضور کی شفقت کا خوشگوار اثر تھا۔بعد میں کھلا کہ حضور سے خاکسار کی یہ آخری ملاقات تھی اور نئے انداز سے (انفرادی ،تحریر ) بیعت حضرت خلیفہ المسیح الخامس سے مقدر تھی۔الحمدللہ علی ذالک ( تاریخ تحریر 31 / مارچ 2006ء) ۱۰۹۔مکرم قاضی ظفر احمد صاحب امریکہ میرے بھائی محمد سرور عالم نے ایک خواب دیکھا تھا کہ ہمارے پہلے خلیفہ وفات پاگئے ہیں۔اور اب ہمارے نئے خلیفہ کی داڑھی چھوٹی ہوگی اور عمر 60-50 کے درمیان ہوگی۔