جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 58
خلافت اولی : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے بسم اللہ الرحمن الرحیم الصَّلوةَ وَالسَّلامُ عَلى رَسُولِهِ مَحَمَّدِو الِهِ أَجْمَعِيْن 58 ہم لوگ حضرت خلیفہ رسول رب العالمین عالی جناب مولا نا مولوی نورالدین صاحب ایدہ اللہ بروح منہ سے بیعت کرنے کے لئے تیار ہیں۔گر قبول افتد ز ہے عز وشرف میر محمد سعید، حافظ احمد اللہ صاحب ، حافظ محمد الحق صاحب ، سید عبد الحئی صاحب ، شیخ شہراتی صاحب عبد الرحمن صاحب، مخدوم محمد اشرف صاحب ،سید ولی اللہ شاہ صاحب ، مرزا خدا بخش صاحب۔Li دسویں شہادت البدر 02 جون 1908ء) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر حضرت خلیفہ اول کی غائبانہ بیعت " جب بیرونی جماعتوں میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے انتقال کی خبر پہنچی تو کئی بزرگوں نے انتخاب خلافت سے پہلے ہی لکھ دیا کہ خلیفہ تو بہر حال حضرت مولوی نورالدین صاحب ہی ہوں گے۔ہم ان کی بیعت کرتے ہیں۔" آئینه صداقت صفحه 81 از مفتی محمد صادق صاحب )۔" حضرت حاجی غلام احمد صاحب پریذیڈنٹ انجمن احمد یہ کر یام نے تو اپنے علاوہ جماعت کر یام کی بیعت کا خط بھی روانہ کر دیا تھا۔" (اصحاب احمد جلد 10 صفحہ 94) " ایک اہل حدیث عالم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کی خبر سن کر گجرات