جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 593 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 593

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے 593 بہت خوشی ہوتی ہے شاید اس لئے کہ وہ مجھے بہت اچھی لگتی ہیں اور یوں وہ بھی آیا طاہرہ صدیقہ کے ساتھ بیٹھ جاتی ہیں اور مجھے یوں کسی نے بتایا کہ وہ بھی خلیفہ المسیح کی بیوی ہوں گی۔اور باقی تین خواتین کو میں اس لئے نہیں پہچانتی کہ وہ میں نے حقیقت میں نہیں دیکھیں۔( تاریخ تحریر مئی 2005ء) ۹۹ مکرم طارق محمود احمد صاحب بی ٹی 26 گیپ روڈ ویمبلڈن لندن میں نے حال ہی میں ایک خواب دیکھا ہے۔کہ حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب بيت فضل لندن کے اندر ہیں اور لوگوں سے بیعت لے رہے ہیں۔بیعت کے الفاظ انگلش میں ہیں۔میں اس کارروائی کو دیکھ رہا ہوں۔میں دروازے میں کھڑا ہوں۔اس وقت میں کچھ پریشان ہو جاتا ہوں کیونکہ آواز حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ) کی معلوم ہوتی ہے۔اس وقت عبدالماجد طاہر صاحب ایڈیشنل وکیل التبشیر میرے پیچھے آ کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔میری کمر پر ہاتھ رکھ کر کہتے ہیں کہ تمہاری جگہ بیت فضل کے اندر ہے۔جو نبی میں اندر داخل ہوتا ہوں ہال کا دروازہ بند ہو جاتا ہے۔پھر میں نیند سے بیدار ہو جاتا ہوں۔تاریخ تحریر 15 اکتوبر 2004ء)