جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 592 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 592

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے جب میں نے اپنا سر اٹھایا تو دیکھا کہ دوسورج آسمان پر چمک رہے ہیں۔میں نے کہا! اللہ ایک ہے اور محد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اس کے رسول ہیں۔" 592 عربی میں پڑھا اور جھک گیا۔میں اکیلا شخص تھا جو جھکا۔جھکنے سے میں نے ایک سائن بورڈ دیکھا جو زمین سے آسمان کی طرف چڑھ گیا۔جسے میں دیکھتا رہا یہاں تک کہ وہ نظروں سے اوجھل ہو گیا اور میں نے ایک اور سائن بورڈ آسمان سے اترتے ہوئے دیکھا جو اس کے قریب آکر کھڑا ہو گیا۔جہاں پہلا سائن بورڈ کھڑا تھا۔یہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کی وفات کی خبر سننے سے پہلے کا واقعہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔( تاریخ تحریر 10 را پریل 2006ء) ۹۸ مسز امتہ الشکور احمد صاحبہ اہلیہ شیر از احمد قمر صاحب دار النصر غربی۔ربوہ میں نے خواب میں دیکھا کہ لجنہ ہال میں کوئی جماعتی فنکشن ہورہا ہے اور ہال سبز اور سفید رنگ کے کپڑوں سے سجایا گیا ہے اور وہاں سارا ہال ابھی خالی تھا مگر شروع میں کرسیوں میں چار بہت پر وقار شخصیت والی خواتین بیٹھی ہوئی ہیں۔میں ان کو دیکھتی ہوں تو صرف حضرت آپا طاہرہ صدیقہ کو پہچانتی ہوں اور باقی تین کا مجھے پتا نہیں چلتا یعنی ان کو میں نے پہلے نہیں دیکھا ہوتا اور پھر میں ان سب سے دور سے سلام بھی کرتی ہوں کہ اچانک وہاں بی بی سبوحی صاحبہ بھی آجاتی ہیں تو میں بہت خوش ہوتی ہوں جلدی سے جا کر ان سے سلام کرتی ہوں کیونکہ مجھے ان کو دیکھ کر