جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 586 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 586

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 586 ہیں اشارہ باجی زیب النساء کی طرف تھا۔تو جواب دیا حضور یہ ضلع صدر ہیں پھر پوچھا کہ یہ مکان آپ کا اپنا ہے تو میں نے جواب دیا جی ہاں۔باجی یہاں کرائے پر رہتی ہیں۔اور پھر باجی کے پاس آتی ہوں بات میں ان سے کرتی ہوں لیکن میرا دھیان حضور کا جائزہ لینے پر تھا۔سفید رنگ کی پوشاک اور سفید چھوٹی چھوٹی داڑھی بلیک رنگ کی ٹوپی جو اس وقت ٹیبل پر پڑی ہوئی تھی۔میں نے پھر باجی سے کہا کہ کہیں آپ کو کسی نے غلط تو نہیں کہہ دیا کہ یہ واقعی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔باجی کی نظریں میری طرف تھیں اور سوالیہ نظروں سے دیکھ رہی تھیں اور کہتی ہیں کہ آپ کو کیا محسوس ہو رہا ہے۔میں نے کہا باجی باقی شخصیت وہی ہے لیکن پاؤں تھوڑے چھوٹے ہیں۔حضور سنجیدہ بیٹھے ہیں۔میں نیچے آتی ہوں کہ بچوں کی ملاقات کرواؤں مگر اتنی دیر میں آنکھ کھل جاتی ہے۔حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب پچھلے دنوں دورہ پر آئے تھے مجھے معلوم نہ تھا لیکن باجی زیب النساء نے بتایا کہ آپا امتہ الصبوح نے گھر آنا ہے۔میری بیٹی کو آپا سے ملنے کا بہت شوق تھا اس نے سارے گھر کو سجایا۔آپا سے اپنا تعارف کروایا۔آپا جب جانے لگیں تو سیٹرھیاں اترتے ہوئے مجھ سے پوچھا کہ یہ گھر آپ کا ہے تو میں نے جواب دیا کہ جی ہاں باجی نے کرایہ پر لیا ہے۔جب گذشتہ دنوں صبح 3:40 پر حضرت مرزا مسرور احمد صاحب منصب خلافت پر فائز ہوئے تو ٹیلی ویژن پر آپ کی تصویر دیکھی تو میں چیخ کر بولی یہ تو وہی شخصیت ہے جو میں نے خواب میں دیکھی تھی۔( تاریخ تحریر 30 اپریل 2003ء)۔۔۔۔۔۔۔۔