جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 585 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 585

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے اس کے ساتھ ہی میری آنکھ کھل جاتی ہے۔585 جب خلافت خامسہ کا انتخاب ہوا اور حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ ایسے منتخب ہوئے تو مجھے سمجھ آئی کہ چیف آڈیٹر بیت المال سندھ کے الفاظ میں حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ہی کی طرف اشارہ تھا کیونکہ سندھ کی زمینوں کا سارا انتظام آپ ہی کے پاس تھا۔اور انتخاب خلافت کے کچھ عرصہ بعد جوفوٹو داڑھی والی آئی تو وہ فوٹو اس دوست سے مشابہ تھی جن کو خواب میں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کے پہلو میں بیٹھے دیکھا تھا۔( تاریخ تحریر: 14 دسمبر 2005ء) ۹۴ مکرمہ صدیقه مریم صاحبہ ہمشیرہ حافظ عبدالاعلیٰ صاحب آف کری میر پور خاص سندھ میں نے انتخاب خلافت سے تقریب دو ماہ قبل یہ خواب دیکھا کہ محترمہ زیب النساء صاحبہ صدر لجنہ ضلع میر پور خاص میری کرایہ دار ہیں وہ اوپر سے آتی ہیں اور کہتی ہیں کہ صدیقہ ، صدیقہ اوپر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ہیں فرج میں دودھ پڑا ہے وہ نکال کر دے دو۔چائے بنانی ہے۔اور میں دوڑتی ہوئی اوپر جاتی ہوں اور حضور کرسی پر بیٹھے ہیں اور میں سلام کرتی ہوں اور اپنا تعارف کرواتی ہوں کہ حضور میں حافظ عبدالاعلیٰ کی بہن ہوں۔حضور جواب دیتے ہیں کہ ہاں مجھے پتہ ہے کہ آپ حافظ صاحب کی بہن ہیں۔اور یہ کون