جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 584
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 584 خلیفہ مسیح اس چھت کے نیچے تشریف رکھتا ہے؟ اُسی لمحہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی جواب آیا۔ہاں مرزا مسرور احمد صاحب اور اُسی نظارہ میں ہی میں اُٹھ کر حضرت صاحبزادہ صاحب کی طرف بڑھنے لگا کہ خلافت کی پگڑی مبارک ہو۔مبارک باد دوں تو کسی غیبی ہاتھ نے اُسی وقت روک لیا کہ ابھی نہیں۔پھر اس کے بعد وقتا فوقتار بوہ جاتا رہا مگر خاکسار دانستہ آپ سے ملاقات سے رُکا رہا مبادا اس نظارہ کو میں کہیں بیان نہ کر دوں۔تاریخ تحریر 04 /اگست 2006ء) ۹۳ مکرم رشید الدین صاحب ڈرائیور نظارت اصلاح وارشاد مرکز یہ ربوہ میں حضرت علیہ امنبع الرابع ( رحمہ اللہ ) کی وفات سے قریبا دو ماقبل کراچی سے فیصل آباد نائٹ کوچ پر سفر کر رہا تھا کہ فجر کی نماز کے بعد میں برتھ پر سو گیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) ایک باغ میں بچوں کی کلاس لے رہے ہیں۔میں بھی کچھ فاصلہ پر ہوں۔آپ مجھے میرے قریب آکر ملتے ہیں۔اور کچھ ہی دیر بعد یہ منظر بدل جاتا ہے اور حضرت خلیفۃ اسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کرسی پر تشریف فرما ہیں اور ساتھ ایک پگڑی والے باریش دوست بیٹھے ہیں۔حضور مجھے مخاطب ہو کر فرماتے ہیں کہ " میرا وقت اب قریب ہے اور جب انسان کا وقت قریب ہوتا ہے تو وہ اپنی نیچر کی طرف لوٹ جاتا ہے لیکن یہ جو میرے ساتھ چیف آڈیٹر بیت المال سندھ بیٹھے ہیں ان کی وجہ سے مجھے بڑا حوصلہ ہے۔"