جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 578 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 578

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۸۵ مکرمہ امتہ اللہ صاحبہ ڈیلٹا۔کینیڈا 578 حضرت مرزا طاہر احمد (رحمہ اللہ ) جب ٹھیک تھے۔تو میں نے حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کو MTA پر دیکھا تو میرے ذہن میں خیال آیا آپ مجھے بہت اچھے لگے میرے دل نے کہا یہ خدا کے کتنے نیک اور معصوم انسان ہیں۔کیا معلوم آنے والے وقت میں اللہ تعالیٰ آپ کو خلیفہ بنادے۔تو میں نے آپ کو بڑے غور سے دیکھا مجھے آپ کی شکل یاد تھی۔مگر نام بالکل معلوم نہ تھا اور نہ میں جانتی تھی آپ کون ہیں۔یہ حضرت مرزا طاہر احمد ( رحمہ اللہ ) کی وفات کے چھ یا سات ماہ پہلے کی بات ہے۔میں نے خواب دیکھی کہ بالکل آپ کا جسم اور قد تھا اور اتنی ہی عمر تھی۔لکڑی کی کرسی پر بیٹھے ii۔ہوئے ہیں۔میں نے ایک سائیڈ چہرے کی دیکھی تو اتنا نور تھا۔بہت ہی حسن تھا۔میں اپنے ہاتھ کے اشارے سے کہتی ہوں۔اچھا یہ ہیں حضور مسرور صاحب جن کی تاج پوشی ہونے لگی ہے۔یہ الفاظ میں نے تین چار دفعہ کہے ہیں۔پھر یہ خواب ختم ہو گئی۔( تاریخ تحریر 12 /اگست 2004ء) ۸۶ مکرم محمد نصر اللہ صاحب نصر اللہ سائیکل ورکس رحمت بازارر بوہ خاکسار نے خواب میں دیکھا کہ ایک دوست حفیظ اللہ صاحب آئے ہیں۔انہوں نے