جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 577
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 577 جب خلافت خامسہ کا انتخاب ہوا یہ خواب پوری ہوتے دیکھ کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔دل کو تسلی ہوئی۔الحمدللہ علی ذالک ☆۔۔تاریخ تحریر 15 جنوری 2006ء) ۸۴ مکرم منصور احمد ناصر صاحب۔مربی سلسله نظارت تعلیم القرآن وقف عارضی ربوہ خاکسار نے چار ماہ قبل خواب میں دیکھا کہ بہت سے لوگ جمع ہیں جن میں حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب اور مکرم مرزا عبدالحق صاحب بھی ہیں۔مرزا عبدالحق صاحب آپ کو گلے لگانا چاہتے ہیں اور آپ کی طرف بڑھتے ہیں۔آپ تھوڑا سا پیچھے ہٹتے ہیں۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ آپ ان کی بزرگی اور بڑھاپے کے پیش نظر گلے ملنے سے بچتے ہیں۔لیکن محترم مرزا عبدالحق صاحب آپ کو زبردستی گلے لگا لیتے ہیں۔اور محترم مرزا عبدالحق صاحب اور آپ کی آنکھوں میں آنسو ہیں۔دوسرے لوگ جو وہاں موجود ہیں ان کی آنکھوں میں بھی آنسو ہیں۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔جب حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خلافت کے منصب پر فائز ہوئے تو ہم نے یہی نظارہ M۔T۔A پر اپنی آنکھوں سے دیکھا۔۔( تاریخ تحریر 9 / جون 2003ء)