جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 576
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 576 نے سب سے مصافحہ کیا تو میں خواب تو بیان نہ کر سکا لیکن اتنا کہا کہ شاید اب آپ جلد پاکستان واپس نہ آسکیں۔صاحبزادہ صاحب نے میری اس بات پر کوئی توجہ نہ دی اور مصافحہ کے لئے آگے بڑھ گئے۔تاریخ تحریر 05 نومبر 2006ء) ۸۳ مکرم یعقوب احمد بھٹی صاحب مربی سلسلہ اصلاح وارشاد مرکز یہ شعبه نومبائعین ربوه خاکسار خدا تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر اور اس کو گواہ ٹھہراتے ہوئے عرض گزار ہے کہ 2003ء کے آغاز یا 2002ء کے آخر ایام میں خاکسار کی خواب میں حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ سے بطور خلیفتہ المسیح ملاقات ہوئی۔اس وقت یہ خواب صرف اپنی اہلیہ کو اس تاکید کے ساتھ سنائی کہ اس کا تذکرہ کسی بھی دوسرے سے نہیں کرنا صرف آپ کو گوا دینانے کے لئے یہ خواب سنائی ہے۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات کے بعد اور خلافت خامسہ کے انتخاب سے قبل دو مزید افراد مکرم محمد عبداللہ یوسف صاحب اور مکرم فیاض احمد اشفاق صاحب ساکنان کھاریاں کو یہ خواب سنائی تا وہ گواہ رہیں۔خاکسار اس وقت بطور مربی ضلع گجرات۔کھاریاں میں مقیم تھا۔