جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 572
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 572 اس میں ڈرائیور کے ساتھ والی فرنٹ سیٹ پر صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب بیٹھے ہوئے ہیں۔گاڑی کے پیچھے والی سیٹوں میں محترم سید خالد شاہ صاحب ناظر بیت المال خرج تشریف فرما ہیں ایک دوا ور احمدی دوست ہیں جنہیں میں نہیں جانتا۔اسی گاڑی میں پچھلی سیٹ پر خاکسار بیٹھا ہوا ہے۔محترم صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلی گاڑی کو چلا رہے ہیں گاڑی کا سیٹر نگ ان کے ہاتھ میں ہے۔اس طرح یہ قافلہ سفر کر رہا ہے اس خواب کے ساتھ ہی میری آنکھ کھل گئی۔iii۔خلافت خامسہ کے انتخاب سے قبل مورخہ 22 را پریل 2003ء بروز منگل پاکستانی وقت کے مطابق رات 10:00 بجے خاکسار نوافل پڑھ رہا تھا۔دوران سجدہ دعا میں مصروف تھا اچانک میرے سامنے حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلیٰ کی تصویر جناح کیپ کے ساتھ اور چھوٹی چھوٹی داڑھی والی آگئی۔یہ نظارہ دیکھتے ہی خاکسار نے خداتعالی کا شکر ادا کیا۔مجھے یقین ہوگیا کہ خلیفہ المسح الخامس حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ہی ہوں گے۔خاکسار نے اپنی اہلیہ کو یہ خوشخبری اور نظارہ انتخاب سے پہلے بتادیا تھا۔خاکسار نے کسی اور احمدی دوست کو قبل از وقت یہ اشارہ بتا نا مناسب نہ خیال کیا۔تاریخ تحریر 21 نومبر 2005ء)