جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 569 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 569

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 569 ایک ہاتھ میں کاغذوں کا پلندہ ہوتا ہے اور دوسرے ہاتھ سے سیڑھی کو پکڑ پکڑ کر اوپر جاتے ہیں تا کہ لوگ پریشان نہ ہوں کہ خلیفہ وقت سے رابطہ کیوں کٹ گیا۔اُن کی آواز کیوں نہیں آرہی۔جتنی جلدی ہو سکے میں اوپر جا کر دوبارہ لوگوں سے مخاطب ہوسکوں۔اتنے میں حضور کا ہاتھ چھوٹ جاتا ہے مگر حضور گرتے نہیں بلکہ دوبارہ سیڑھی کا ڈنڈا پکڑ لیتے ہیں میں یہ منظر دیکھتے ہی چائے والالگ پھینک کر چیختی ہوئی بھاگ پڑتی ہوں اور یہ دعا کرنے کے بجائے کہ اللہ میاں حضور کو بچانا میں یہ دعا کرتی ہوں اللہ میاں حضور کو صحت دینا بار بار یہی دہرا رہی ہوں۔ساتھ میری نظر اب دوبارہ حضور پر پڑتی ہے تو حضور نے قدرے موٹے شیشوں والی عینک لگائی ہوتی ہے۔یعنی عینک سیڑھی پر چڑنے کے بعد لگاتے ہیں۔میں جب اس وقت خواب میں روتی ہوئی بیدار ہوتی ہوں تو دل کو یہ کہہ کر تسلی دیتی ہوں کہ ابھی تو حضور رحمہ اللہ کو عینک ہی نہیں لگی کب عینک لگے گی پھر موٹے شیشے والی لگے گی ابھی اللہ کے فضل سے حضور کی کافی لمبی عمر ہے۔اس کے بعد حضور کی وفات ہوئی اور حضرت خلیفہ امسیح الخامس بیعت لے رہے تھے تو انہوں نے اچانک جب بیعت کے دوران عینک نکال کر لگائی ہے تو میرے منہ سے ایک دم یہ آواز نکلی کہ میری خواب عینک والی پوری ہوگئی۔تاریخ تحریر 15 فروری 2006ء) ۷۷۔مکرم محمد اصغر صاحب۔جرمنی میں نے حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ) کے دور میں اپنی ایک رؤیاء میں آپ