جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 570 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 570

خلافت خامسه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 570 کے بعد آنے والے حضرت ماریہ مسیح کو دیکھا تھا۔رویاء میں میں نے حضرت طلیقہ امسیح الامس کا چہرہ مبارک بھی دیکھا۔میں تو یہ خیال کرتا ہوں کہ یہ میری رویاء مجھے اللہ تعالیٰ نے ہی دکھائی تھی اب بھی میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ جو میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ سچ نکلا۔میں کتنا خوش نصیب ہوں اپنا خواب سچ دیکھا۔تاریخ تحریر 09 فروری 2006ء) ☆۔۔۔۔۔۔۔۷۸ مکرم خواجہ عبدالعلیم صاحب۔جرمنی میں نے حضرت خلیقہ امسیح الرابع (رحمہ اللہ) کی زندگی میں کیا میں دیکھا کہ میں ڈیوٹی پر کھڑا ہوں اور حضرت خلیفتہ المسیح الرابع نے پیچھے سے آکر میری کمر پر ہاتھ رکھ دیا ہے میں جھک جاتا ہوں سلام کرتا ہوں اور پوچھتا ہوں کہ حضور آپ کی صحت کیسی ہے تو آپ جواب میں فرماتے ہیں کہ میری صحت اللہ کے فضل سے بالکل ٹھیک ہے ساتھ ہی آپ جوان ہو جاتے ہیں۔اس وقت جو چہرہ میں نے رویا میں دیکھا تھا وہ حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کا مبارک چہرہ تھا چھوٹی چھوٹی داڑھی اور پگڑی باندھی ہوئی ہے۔اس وقت مجھے اس بات کی بالکل سمجھ نہیں آئی لیکن انگلینڈ میں جب خلیفہ بننے سے پہلے حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ سے ملاقات ہوئی تب مجھے اپنی رویاء سمجھ میں آئی۔( تاریخ تحریر 29 /جنوری 2006ء)