جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 568 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 568

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۷۵ مکرم مطیع الرحمان صاحب سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی 568 حضرت علیہ امسیح الرابع رحمہ اللہ کی وفات سے کچھ عرصہ قبل خواب میں دیکھا کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب یورپ کے کسی ملک میں ہیں اور ایک بڑی جماعت سے خطاب کرنے کے بعد خدام کے ساتھ جیسے ایک لشکر ساتھ ہوتا ہے روانہ ہیں اور آپ کے چہرہ مبارک پر جو نوراس وقت خاکسار نے دیکھا وہ بیان نہیں ہوسکتا اور آپ نے سبز رنگ کا کوٹ پہنا ہوا ہے۔تاریخ تحریر 22 اکتوبر 2005ء) ۷۶۔مکرمہ فرحت نعیم بٹ صاحبہ جرمنی به خواب حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحم اللہ ) کی وفات سے تقریبا چھ سات ما قبل کا ہے۔میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے ربوہ میں بعض گھروں میں بیت اقصیٰ کے قریب گھر کی چھت پر بیٹھ کر حضور کا جلسے کا خطاب سنا جاتا ہے۔ایسے ہی میں چھت پر بیٹھی ہوں۔چائے کالگ پکڑا ہوا ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کو سن رہی ہوں اور لوگوں کا ہجوم بہت زیادہ ہے۔گلیوں سڑکوں پر ہر جگہ لوگ ہی لوگ ہیں۔ربوہ کے جلسے سے بھی بہت زیادہ۔تو حضور کے ذہن میں یہ خیال آتا ہے کہ دنیا اتنی زیادہ ہو گئی ہے اب نیچے سے میری آواز ان تک پہنچ نہیں سکتی میں اونچائی پر جاتا ہوں وہ ایک سیڑھی منگواتے ہیں جو کافی اونچی ہوتی ہے پھر جلدی سے اوپر چڑھتے ہیں۔