جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 565
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے ۷۲ مکرم مبشر احمد طاہر صاحب خادم گیسٹ ہاؤس ڈیفنس لاہور 565 سید نا حضرت خالید لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر واعز یز خلیفہ بنے سے نظر یا 6ماہ قبل مکرم امیر صاحب ضلع کراچی کے صاحبزادے کی شادی میں شرکت کے لئے لا ہور تشریف لائے تھے۔اس وقت ڈیفنس کے گیسٹ ہاؤس بھی آئے۔جب آپ کی گاڑی کے لئے خاکسار نے گیٹ کھولا تو آپ گاڑی سے باہر آئے تو اس وقت میرے دل میں شدید خواہش پیدا ہوئی کہ میں آپ کے ہاتھ چوم لوں جیسے خلیفہ اسی کے ہم ہاتھ چومتے ہیں لیکن پھر شرم کے مارے رک گیا پھر اندر آئے تو بھی یہی واقعہ ہوتا رہا کہ بار بار دل میں یہ تحریک ہوئی کہ ہاتھ چوم لوں لیکن پھر یہ بات دل میں آجاتی کہ یہ تو خلیفہ وقت کے مقام کے لئے ہے۔پھر جب حضور جانے لگے تو حضور نے مجھے کچھ نصائح فرما ئیں پھر جانے سے قبل سلام لیا تو پھر ہاتھ چومنے کا موقع تھا پھر میں رہ گیا۔لیکن جب حضور کے خلیفہ ایسی منتخب ہونے کا اعلان ہوا تو پھر دل کو ایک دھکا سا لگا کہ اب تم ان ہاتھوں کو چومنے کے لئے ترستے رہو۔اب جب بھی ایم ٹی اے پر حضور کو دیکھتا ہوں تو وہی احساس ہوتا ہے کہ میں سعادت سے محروم رہا ہوں۔تاریخ تحریر 10 نومبر 2005ء) مکرم مسعوداحمد ریحان صاحب سیکٹر 6/2-G اسلام آباد حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ) کی وفات سے کچھ ماہ پہلے میں لا ہورا اپنے بھائی