جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 547
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۵۵ مکرم شیخ عبدالوحید صاحب جرمنی 547 مکرم شیخ عبد الکریم صاحب بیان کرتے ہیں کہ میرے بیٹے شیخ عبدالوحید نے اپنی رتے ہیں کہ یہ ایک خواب سنائی کہ میں نے نئے خلیفہ مسیح کو دیکھا ہے میں نے کہا کہ خاموش رہو۔ابھی تو حضرت خلیفة امسیح الرابع زندہ ہیں پھر جب آپ فوت ہو گئے اور نئے خلیفہ حضرت مرزا مسرور احمد بنے تو اس بچے نے کہا کہ یہی تھے جو میں نے اپنی خواب 2001ء میں دیکھے تھے۔( تاریخ تحریر 30 دسمبر 2005ء) مکرم شیخ محمد نعیم صاحب مربی سلسله نظارت اصلاح و ارشاد مرکز یہ ربوہ حضرت خلیفہ امسح الرابع (رحمہ اللہ) کی علالت 1999 ء کے دوران ساری جماعت نے خدا تعالیٰ کے حضور دعائے صحت کی۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے حضور کو صحت عطا فرمائی اور حضور پھر سے حسب سابق اپنے فرائض ادا فرمانے لگے۔حضور کی صحت کے دوران خاکسار نے ایک خواب دیکھا یہ غالباً 2001 ء کی بات ہے۔میں MTA دیکھ رہا ہوں اور حضور کا چہرہ مبارک سکرین پر ہے ایک دم یہ تصویر سکرین سے ہٹ گئی اور نمایاں حروف میں انا للہ وانا اليه راجعون لکھا ہوا آ گیا اور ساتھ ہی یہ الفاظ بھی لکھے ہوئے تھے کہ سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحلت فرما گئے ہیں۔یہ خبر پڑھ کر دکھ اور